اسلام آباد:(لیڈرنیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو غیر ملکی فنڈنگ دستاویزات فراہم کرنے کے معاملے پرفیصلہ 11 اکتوبر تک محفوظ کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ہماری غیر ملکی فنڈنگ کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ سکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزار سے ثبوت بھی مانگے۔ درخواست گزار اسٹیٹ بینک سے ہمارا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں۔ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی ریکارڈ رکھنے کی بھی اجازت دی۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمارا کیس پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے مختلف ہے۔ فرخ حبیب کے وکیل نے کہا کہ مجھے صرف دو دن دیں میں دونوں فریقوں کا ریکارڈ دیکھوں گا۔الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ 11 اکتوبر تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔
#Election Commission of Pakistan #foreign funding documents to PML-N and PPP

















