صحافتی تنظیموں کا میڈیا اتھارٹی مجوزہ بل کےخلاف احتجاجی دھرنا

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)صحافیوں کی تنظیموں کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صحافی بھی احتجاجا واک آو¿ٹ کریں گے۔ملک بھر کے صحافی میڈیا پر پابندی اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف دوسرے دن بھی اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران دھرنا جاری رہے گا۔صحافی بھی مشترکہ اجلاس سے واک آو¿ٹ کریں گے۔ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے نام سے میڈیا کے لیے ایک ریگولیٹری باڈی کے قیام کو صحافی برادری آزادی اظہار کو محدود کرنے کی کوشش قرار دے رہی ہے۔


#Protest sit-in by journalists' organizations against the Pakistan Media Development Authority #leadernews