کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:پی ٹی آئی 63،ن لیگ کی 59 نشستیں

لاہور(لیڈرنیوز)ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں نے مقابلہ کیا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔اب تک 205 میں سے 195 وارڈز کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے 62 ، مسلم لیگ (ن) کے 52 ، آزاد امیدواروں کے 49 ، پی پی کے 13 ، متحدہ قومی موومنٹ کے 10 ، جماعت اسلامی کے 10 اور 5 کے بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2 ، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔