لاہورمیں موسلادھاربارش‘نشیبی علاقے زیرآب

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ، سڑکیں زیر آب آگئیں ، شہریوں کو اِدھر ُادھر آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بارش نے لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم بھی متاثر کیا۔ پنجاب میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، لاہور میں مسلسل دوسرے روز بھی بادل گرجتے رہے ، موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی بھر دیا۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعثپانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔بجلی کا نظام بھیبارش نے متاثر کیا ، لیسکو کے کئیفیڈر زٹرپ کر گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


#different areas of Lahore, the rains on the second da #leadernews #roads were flooded #citizens faced difficulties in getting around