پاکستان سے خوراک‘ ادویات لیکرطیارہ افغانستان پہنچ گیا

کابل: (لیڈرنیوز) پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے جانے والا طیارہ افغانستان پہنچ گیا۔ کابل میں افغان حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوری طور پر فضائی امداد کے بعد امداد بھی زمین کے ذریعے بھیجی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ حکومت موجودہ مشکل حالات میں افغان بھائیوں کو امداد فراہم کرتی رہے گی اور عالمی برادری کو بحران میں افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ عبوری افغان حکومت کے اعلان کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کے لیے کام کرے گی۔


#plane carrying 30 tons of food and medicine from Pakistan reached Afghanistan #leadernwes