وفاقی کابینہ‘راﺅسردار‘آئی جی‘کامران علی فضل چیف سیکرٹری تعینات

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس ‘چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوتبدیل کرنے کی منظوری‘چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے راو¿سردارکی منظوری دی گئی،کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزہیں ،راو¿سردارایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں ۔دونوں افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھیجی گئی سمری پرتعینات کیاگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئی جی پنجاب کے پینل میں موجود نئے چیف سیکرٹری اور تین افسران کے ناموں پر تفصیل سے غور کیا گیاتھا۔وزیراعظم نے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری اور راو¿ سردار کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کی ابتدائی منظوری دی تھی۔


#Kamran Ali Afzal for Chief Secretary Punjab #Rao Sardar for IG Punjab #leadernews #Federal Cabinet chaired approved