پائلٹ راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب

کراچی: (لیڈر نیوز)کراچی میں پائلٹ راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں ایئر چیف کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے۔ائیر وائس مارشل زعیم افضل ، ائیر آفیسر کمانڈنگ ، سدرن ایئر کمانڈ نے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور چیف آف ائیر سٹاف کی جانب سے فاتحہ خوانی کی۔اسی طرح کی تقریبات ملک بھر میں پاک فضائیہ کے دیگر شہداء کی قبروں پر منعقد کی گئیں۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں اور تلاوت قرآن سے ہوا جنہوں نے پاکستان کی تخلیق کے بعد سے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔


#ceremony was held in Karachi to pay homage to pilot Rashid Minhas Shaheed #leadernews