کورونا‘3613نئے کیسزرپورٹ‘مزید57اموات

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 57 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 26232 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1182918 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین این سی اوسی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3613 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 43157 ، سندھ میں 438327 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 165200 گلگت بلتستان میں 32403 ، اسلام آباد میں 10051 ، اسلام آباد میں 1956 اور آزاد کشمیر میں 32824 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 18110457 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 57131 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1064319 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 57 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 26232 ہوگئی۔ پنجاب میں 12066 ، سندھ میں 6960 ، خیبر پختونخوا میں 5107 ، اسلام آباد میں 874 ، بلوچستان میں 340 ، گلگت بلتستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 708 مریض انتقال کرگئے۔


#leadernews #corona in pakistan