سید علی گیلانی کا مشن مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہےگا‘آرمی چیف

راولپنڈی:(لیڈرنیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کا استعارہ تھے ، علی گیلانی بھارتی بربریت کے خلاف انتھک جدوجہد کی علامت تھے۔نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے چمکتے ستارے تھے۔ کشمیری عوام نے آج ایک عظیم حریت رہنما کو کھو دیا ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


#army Chief General Qamar Javed Bajwa has said that Syed Ali Gilani's mission will continue till the independence of occupied Kashmir #leadernews