سرکاری پارٹی ووٹوں کی خریداری کادھندابندکرے‘ ن لیگ

لاہور:(لیڈرنیوز)رہنماءمسلم لیگ ن ،رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پرتحفظات ہیں،پولنگ کاوقت صبح 8 سے شام 4 بجے تک رکھاگیاہے،پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوناچاہئے،کسی کارکن کوپولیس نے پکڑاتوسارے سڑکوں پرہوں گے،انتخابی دھاندلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کوذمہ داری دی گئی،اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کاپروگرام ہے،الیکشن کی تیاری پوری ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے غلط استعمال کوروکے،پیسے بانٹے جارہے ہیں،اسے بندکیاجائے،سی سی پی اولاہورکارکنوں کی پکڑدھکڑسے گریزکریں،کسی کارکن کوپکڑاتوہم سڑکوں پرآجائیں گے،سرکاری پارٹی ووٹوں کی خریداری کادھندابندکرے، سابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا کہ حکومت کوکسی طرح کاہوش نہیں،بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ ہوچکا ہے،کوئی ایسی چیزنہیں جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہواہو،ادویات کی قیتمیں تیسری بار بڑھ رہی ہیں۔


#ruling party should stop buying votes #PML-N #leadernews #Khawaja Saad Rafique #reservations on the election schedule of cantonment elections #Sardar Ayaz Sadiq