کابل:(لیڈرنیوز) افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم ہو گئی۔ کابل غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر فضائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔ آدھی رات سے کچھ دیر پہلے امریکی افواج کا آخری دستہ ٹرانسپورٹ طیاروں پر روانہ ہوا ، جہاز میں سوار ہونے والا آخری شخص میجر جنرل کرس ڈون ہیو تھا۔ امریکی انخلا کے فورا بعد طالبان کابل ایئرپورٹ کے بقیہ حصے میں داخل ہو گئے۔20 سالہ افغان جنگ میں 2500 امریکی فوجی اور 3846 امریکی کنریکٹر ہلاک ہوئے۔ اس جنگ میں 1144 نیٹو فوجی شامل تھے۔ 66ہزارسے زائد امریکی حمایت یافتہ افغان فوج اور پولیس اہلکار 20 سالہ جنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔47 ہزار سے زائد افغان شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 51 ہزار سے زائد طالبان اور دیگر جنگجو امریکی فوج سے لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔ 444 امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
#last to board the plane was Major General Chris Donahue #leadernews #longest war of America in Afghanistan has ended


















