سابقہ حکومت نے پسماندہ اضلاع کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا

لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ اضلاع کے ساتھ سابقہ حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی کے لیے ہماری حکومتکام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قبائلی عمائدین اور علاقے کے معززین نے فورٹ منرو میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ان کے تحفظات کو سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے بلوچی اور سرائیکی زبانوں میں عمائدین کو آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کرکے کام کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔


#previous government treated the backward districts like a stepmother #leadernews #Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar