کابل: (لیڈر نیوزنیوز) کابل ایئرپورٹ پر آج صبح راکٹوں سے حملہ کیا گیا جسے امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خبر رساں ادارے کے مطابق کئی راکٹ آج صبح کابل شہر پر گرے۔ راکٹ ایک کار سے ایئرپورٹ کی طرف داغے گئے جنہیں امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے کو ناکام بنانے کے لیے کاؤنٹر راکٹ ، توپ خانے ، مارٹر اور میزائل سسٹم استعمال کیے گئے۔
امریکی دفاعی نظام نے کابل ائیر پورٹ پر راکٹ حملے ناکام بنادیئے


















