واشنگٹن:(لیڈر نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ، داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہو سکتے ، ہلاک ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں۔واشنگٹن میں افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جانیں آزادی کی خدمت میں گئیں۔ ہم اس حملے کو نہیں بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ ہم مقررہ وقت کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ حملہ کس نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ کابل بم دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔
#US President Joe Biden has strongly condemned the Kabul bombing #leadernews #never forgive the attackers #ISIS terrorists cannot succeed


















