اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فیصلہ کیاہے اب ہم نے کسی کی جنگ کاحصہ نہیں بننا،ہم نے امریکاکی مددکی امریکانے ہم پر 480ڈرون حملے کیے،جن پرڈرون حملے ہوتے تھے انہوں نے ہم سے بدلہ لیا،افغان دلیراورلڑنے والی قوم ہے،افغانستان کی فوج کرپٹ حکومت کےلئے نہیں لڑی،کرپٹ حکومت کےلئے کوئی نہیں لڑتا،افغان قوم اپنے ملک میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتی،پوری دنیاکوکہتاہوں افغانستان کی مددکرنی چاہیے،طالبان نے کہاتمام جماعتوں کوحکومت میں شامل کریں گے،ہم نے امریکاکی جنگ میں حصہ لیا،طالبان نے کہااپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان سیاحت کوفروغ دے کرقرضہ اتارسکتاہے،کبھی سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی یہ توچھٹیاں لندن میں گزارتے ہیں،سابق حکومت کے دورمیں ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی،ملک میں انڈسٹریاں لگانے کی کوشش نہیں کی گئی تھی،پہلی بارہماری برآمدات اورزرمبادلہ ذخائربڑھ رہے ہیں،اوورسیزپاکستانی ہماراسب سے بڑااثاثہ ہیں،پاکستان میں کبھی زراعت،معدنیات پرتوجہ نہیں دی گئی ،غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔
#No one fights for corrupt government: Imran Khan #leadernews #We have decided that we will not be a part of anyone's war anymore

















