اشک آباد: (لیڈر نیوز)وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات ، وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدرکوعمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے،تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں،پرامن افغانستان خطے میں تجارت اورروابط کے فروغ کیلئے مفیدہوگا۔
#Shah Mahmood Qureshi Meets Turkmenistan President #leadernews #peaceful Afghanistan would be beneficial for the development of trade and ties in the region



















