کابل ائیرپورٹ پردہشتگردی کاخطرہ‘3ممالک نے الرٹ جاری کردیا

کابل: (لیڈر نیوز) دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ سمیت تین ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ائیرپورٹ جانے سے گریز کریں۔24 گھنٹوں میں 19 ہزار افراد کو نکالا گیا،پانچ دن ڈیڈ لائن ختم ہونے میں باقی ہیں ۔ وقت کم ہے اور افغانستان چھوڑنے والوں کی تعداد زیادہ ہے،افغانستان سے انخلا کی آخری تاریخ قریب ہے ۔ امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ پر جانے سے گریز کریں۔ تینوں ممالک نے الرٹ میں کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ چھوڑ دیں اور سیکورٹی خطرات کی وجہ سے وہاں جانے سے گریز کریں۔برطانوی دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردی کا سنگین خطرہ ہے ، برطانوی شہریوں کے لیے دوسرے ذرائع سے انخلا ممکن بنائیں۔ 42 امریکی اور 48 اتحادی طیارے کابل ایئرپورٹ سے اڑ چکے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن شپ نے کہا ہے کہ طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ 31 اگست کی ڈیڈلائن کے بعد بھی امریکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1500 امریکی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں ، اپنے شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کر رہے ہیں۔


#Kabul airport due to the threat of a terrorist attack #leadernews #deadline for withdrawal from Afghanistan is near