لاہور: (لیڈر نیوز) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موبائل ویکسینیشن یونٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت گھر گھر مفت ویکسینیشن کی سہولت کے لیے تیار ہے۔ ویکسین سے ہی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ، 88فیصد مریضوں کو ویکسین نہیں دی گئی ، 12فیصد مریضوں کو ویکسین دی گئی ہے۔
#efforts are being made to vaccinate 70% of the population by December #leadernews #Punjab Health Minister Yasmin Rashid #government was ready to facilitate door-to-door free vaccination



















