اسلام آباد:(لیڈر نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے کسی مسئلے میں براہ راست ملوث نہیں ، پڑوسی ملک میں تمام بھارتی قونصل خانے پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔ عام معافی کا اعلان ایک مثبت قدم ہے ، دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے کسی بھی مسئلے میں براہ راست ملوث نہیں ہے ، ہم نے امریکہ کے اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ہے ، ہم نے 80 ہزار جانیں قربان کیں اور لاکھوں لوگ معذور ہو گئے۔ حکومت پاکستان نے افغانستان سے انخلاءمیں تاریخی کردار ادا کیا ہے ، طالبان نے عام معافی دی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ، طورخم اور چمن کے ذریعے تجارت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ، 1500 افراد افغان سمیت ویزوں پر طورخم سے آئے ، ہمارا کام افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کی مدد کرنا ہے۔ صرف طورخم پہنچایا جائے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا جملہ بالکل نہیں دنیا بھر میں مشہور ہوا ، بھارت کومنہ کی کھاناپڑی، افغانستان میں تمام بھارتی سفارت خانے پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے تھے ، بھارت سی پاک کے خلاف سازش میں ملوث ہے ، پاکستان میں 131 چینی کمپنیاں ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ ہے۔
#Pakistan is not directly involved in any issue of Afghanistan #Sheikh Rasheed #leadernews #all Indian consulates in the neighboring country were being used against Pakistan


















