نئی دہلی: (لیڈرنیوز)بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے ، جہاں نوبیاہتا جوڑے کو بطور تحفہ پیٹرول دیا گیا۔بھارت میں ، دنیا کے دیگر حصوں کی طرح ، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کیا ہے ، اس لیے تامل مزاح نگار نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوبیاہتا جوڑے کو بطور تحفہ پیٹرول دیا۔بھارتی میڈیا نے تامل کامیڈین میل سیمی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کامیڈین کو شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے جو کہ نوبیاہتا جوڑے کو 2 چھوٹے گیلن پیٹرول بطور تحفہ دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میلز سیمی نے دلہا اور دلہن کو بطور تحفہ 5 لیٹر پیٹرول دیا ہے اور دراصل بھارت میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
#newlyweds were given petrol as a gift #leadernews #rising petrol prices have upset citizens #Tamil comedian gave petrol as a gift to a newlywed couple from India



















