لاہور:(لیڈرنیوز) شہر میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراﺅ ں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا کے مطابق اغوا کاروں کا گروہ لاہور میں سرگرم ہے ، اور بچوں کے اغوا کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو اغوا کر کے خواجہ سراو¿ں کو فروخت کیا جاتا ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹاو¿ن میں ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا جسے پولیس نے 9 گھنٹے کی محنت کے بعد بازیاب کرایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہیل کی بیٹی کو اس کے پڑوسی دلاور نے اغوا کیا تھا اور اسے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔ ملزم لڑکی کو کچھ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ لڑکی کو کہاں لے جاتا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کے موبائل فون سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اغواءکار لڑکی کو خواجہ سرا کوفروخت کرنے کے لیے لے گئی تھی۔ وہ یہ بچے اغوا کر لیتے ہیں اورخواجہ سراو¿ں کو کم قیمت میں بیچ دیتے ہیں۔ تاہم تحقیقات ابھی جاری ہے۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ اغوا کار تین افراد کا گروہ ہیں جو چیز دلوانے کے بہانے بچوں کو اغوا کرتے ہیں۔
#children have been abducted in the city and sold to eunuchs #leadernews #lahore #kidnapping gang is active in Lahore #A girl was abducted in Shahdara Mustafa Town area of Lahore

















