اسلام آبادلڑکالڑکی تشددکیس‘شریک ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)ای 11 لڑکے اور لڑکی کے جنسی تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی رہائی کا حکم دیا عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے کی دو ضمانتیں جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جبکہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 ستمبر تک چالان پیش کرے۔


#E-11 boy-girl sexual violence case #leadernews #Omar Bilal Marwat #Usman Mirza #Adiala Jail