ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں‘وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے اور نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر درآمدات اور برآمدات ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ ہم کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کے نگار کے پہاڑیوں اور علاقوں میں ہیں ، وہ کالعدم ٹی ٹی پی اورداعش کے حوالے سے طالبان سے رابطے میں ہیں ، کوشش ہے کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے خلاف افغان سرزمین اس کا استعمال نہ کرنے دیںجب طالبان کو واضح طور پر کہا ہے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 98 فیصد باڑ لگائی گئی ہے اور سیکورٹی فورسز موجود ہیں ، اب تک صورتحال تسلی بخش ہے ، کچھ پاکستانی کل طورخم بارڈر سے وطن واپس آئے ہیں۔


#Taliban that neither we nor Afghanistan will intervene #Sheikh Rasheed #leadernews #Chaman and Torkham border