آباد:(لیڈر نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے ، وزیراعظم عمران خان نے انتخابات کو شفاف بنانے کا وعدہ کیا تھا ، ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے۔الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ پاکستان میں انتخابات ہمیشہ متنازعہ ہوتے ہیں۔ اس طریقے سے ایسے نتائج نہیں ملے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوں ، اس ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ الیکشن میں ہارنے والااپنی ہارکوتسلیم کرے۔شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کے لحاظ سے بھی صارف دوست ہے ، الیکشن کمیشن کا عملہ مشین کے عمل کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں ہے۔
#elections transparent #electronic voting machine #leadernews #Shibli Faraz #Ministry of Science and Technology



















