فتح اللہ تعالی کی مدد سے حاصل ہوئی‘ ملا عبدالغنی برادر

کابل:(لیڈرنیوز)افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا ہے کہ طالبان جس طرح کامیاب ہوئے وہ ناقابل فہم تھا۔افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ملا عبدالغنی برادر کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ اصل امتحان اب شروع ہو چکا ہے ، ہم افغان عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا ، "طالبان کو اب افغان عوام کی خدمت کرنا ہے ، سیکورٹی فراہم کرنی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ افغانوں کی زندگی اور مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔"ملا عبدالغنی برادر نے افغان عوام بالخصوص کابل کے لوگوں کو مجاہدین کی فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح اللہ تعالی کی مدد سے حاصل ہوئی ، دنیا کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔


#Mullah Abdul Ghani Baradar #Afghan Taliban #leadernews #this victory was achieved with the help of Allah Almighty