پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں‘ معید یوسف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار امریکہ سے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے بعد انخلا کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن اس کے برعکس ہوا۔امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ، دنیا افغان حکومت سے پوچھے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے۔ ؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے۔ وزیر اعظم بار بار کہہ چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے دوران سیاسی حل کی کوشش کرے اور پھر ذمہ داری سے دستبردار ہو جائے۔لیکن جوکچھ ہواوہ اس کے برعکس ہوا۔


#Moeed Yousaf #interview with American TV CNN #leadernews #Afghan war #US to withdraw after a political solution