”خونی جوس“کے سوشل میڈیاپرچرچے

فریدآباد:(لیڈرنیوز)اگرکوئی شخص آپ کو خونی جوس کی آفرکرے توآپ کا ردعمل کیاہوگا،سوشل میڈیا پر زیر بحث خونی جوس کسی انسان یا جانور کے خون سے نہیں بلکہ مختلف سبزیوں اور پھلوں سے بنآٰیاگیا ہے۔یہ جوس بھارت کے فرید آباد کی ایک گلی میں ریڑھی پر فروخت کیا جا رہا ہے ، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو کو صرف چند دنوں میں 20 ملین سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔ویڈیو میں جوس بیچنے والے کو جوس بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے کہ جوس بیچنے والا پالک ، کریلا ، آملہ ، ہلدی ، گاجر ، چقندر ،نارنگی ، کالانمک اور لیموں کے رس کو بطور اجزاءاستعمال کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوس کے ایک بڑے گلاس کی قیمت 50 روپے ہے جبکہ چھوٹے گلاس کی قیمت 20 روپے ہے۔


#bloody juice #discussed on social media #leadernews #various vegetables and fruits #Faridabad #India