افغانستان‘ امریکی طیاروں کی بمباری سے 20افراد ہلاک

کابل:(لیڈرنیوز)امریکی طیاروں کی بمباری کا افغانستان میںسلسلہ جاری ہے، امریکی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں20عام شہری جاں بحق اورسکول اور کلینک تباہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاںطالبان اور حکومتی فورسز میں لڑائی جاری ہے تو دوسری طرف امریکی فضائیہ کی طرف سے افغانستان میں بمباری کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا ۔ امریکی فضائیہ کے حملے اور طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں20عام شہری جاں بحق ہوگئے، بمباری کے نتیجے میں علاقے کا ایک سکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان سے لشکرگاہ کے ضلع1اور2کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہطالبان نے ضلع نمبر2اور7میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکہ کےB-52بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہوگیا، اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔


#US drone strikes in Afghanistan #leader news #Taliban #bombing of Afghanistan #Helmand