گوجرانوالہ:وین کا سلنڈر پھٹ گیا،9مسافر لقمہ اجل بن گئے

گوجرانوالہ: (لیڈر نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب ایک مسافر وین المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹ گیا جس سے وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 7 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافر وین میں آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ویگن میں سوار مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے بیٹھے موت کی آغوش میں چلے گئے۔