سردارعبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

مظفر آباد:(لیڈر نیوز)سردارعبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب،تحریک انصاف کے اُمیدوار سردارعبدالقیوم نیازی کو 33ووٹ ملے،قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا جبکہ چوہدری لطیف اکبر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔سردار عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔ عبدالقیوم نیازی اس سے قبل وزیر خوراک رہ چکے ہیں۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔ عبدالقیوم نیازی نے دو سال قبل مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ دریں اثنائ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ طویل مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے نومنتخب ایم ایل اے قیوم نیازی کو نامزد کیا ہے۔ حقیقی سیاسی کارکن ہیں ، جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔ ووٹنگ 2 بجے شیڈول ہے۔ 53 رکنی ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کو 32 نشستوں کی اکثریت حاصل ہے۔


#sardar abdul qayyum niazi #PM Azad Kashmir #leader news #PTi