ڈیرہ اسماعیل خان:(لیڈرنیوز)ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان کو مسلح افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اٹل شریف کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلاور خان پولیو مہم پر کام کرنے جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے گھات لگا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ایک فرنٹیئر ریزرو پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج سے پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔
#polio campaign #Pakistan #leader news #DI Khan #Atal Sharif area

















