الاسکا:(لیڈرنیوز)امریکی ریاست الاسکا شدید زلزلے کے باعث لرز اٹھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔الاسکا کے جنوبی حصوں اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث انتباہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کسی جانی ومالی نقصان کی فوری طور پرکوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔لوگوں میں علی الصبح آنے والے شدید ترین زلزلے کے باعث شدید خوف وہراس پھیل گیا۔شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس زلزلے کے بعد ریکارڈ کیئے گئے جن کی شدت6.2اور5.6رہی ۔
#Tsunami warning #leader news #US state of Alaska #strong earthquake #US Geological Survey



















