مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران انتخابات میں غائب نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ، آر اوز کو پولنگ اسٹیشنوں پر نتائج کا اعلان کرنے اور پولنگ ایجنٹوں کو مصدقہ کاپیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر بھیجنے کاپابند بنایا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آرمی ، رینجرز اور ایف سی اہلکار اپنی حفاظت میں بیلٹ بکس اور آر اوز کو واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
#Chief Election Commissioner Azad Kashmir #Muzaffarabad #returning officers #Abdul Rashid Sulehria #WhatsApp



















