گوجرانوالہ:(لیڈرنیوز)شوہر کی تیسری شادی دوسری بیوی نے رکوا دی،واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں پیش آیاجہاں تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی میں دوسری بیوی نے اپنے گھروالوں کے ہمراہ انٹری دیدی ،لاتوں گھونسوں کا استعمال، شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔کنگنی والا کے مقامی شادی ہال میں 2روز قبل پیش آئے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں اچانک آئی دوسری بیوی کے اہلخانہ اور تیسری شادی کرنے والے دلہا کے گھروالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ہیں۔ مردوں کے علاوہ خواتین نے بھی جھگڑے میںہاتھوں اور لاتوں کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق نکاح سے قبل اس اچانک صورتحال کے بعد لڑکی والوں نے بھی تیسری شادی سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پہلی بیوی کو طلاق دےکرگرجاکھ کے رہنے والے دلہاعدنان نے دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ خاموشی سے تیسری شادی کررہا تھا۔
#husband's third marriage #second wife #leader news #leader tv hd #Gujranwala #refused to marry

















