راولپنڈی:(لیڈرنیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیرکی بیٹی کاکیس حکومت لڑےگی، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغو اکاکیس نہیں ہے، افغان سفیرکی بیٹی گھرسے پیدل نکلی،کھڈامارکیٹ گئی،200 سے زائدٹیکسی ڈرائیورزاورمالکان تک پہنچے، افغان سفیرکی بیٹی کے اغواکامقدمہ درج کیا، چاہتے ہیں افغان سفیرمقدمے کاخودبھی حصہ بنیں،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ کا کہناتھا کہ داسوواقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں،چین کی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے، کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلندہو، جوہرٹاو¿ن کاواقعہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیاگیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خلاف غیراعلانیہ ہائبرڈجنگ شروع کی گئی، عمران خان اسرائیل اوربھارت کوایک آنکھ نہیں بھاتا، مریم نوازکشمیرمیں عمران خان کیخلاف مہم چلارہی ہیں، دھرنامریم نوازکاشوق ہے،خوشی سے دھرنادیں، آزادکشمیرالیکشن میں بلے کی بلے بلے ہوگی، پاکستان کوبدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
#Afghan ambassador's daughter #Sheikh Rasheed #leader news #leader tv hd #FATF #Maryam Nawaz


















