بارشیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ‘واساکوالرٹ رہنے کاحکم

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور واسا کے عہدیداروں کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری مشینری کے ذریعے کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ واسا کے عہدیداران اور انتظامی افسران کو چاہئے کہ وہ میدان میں حاضر ہوں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں اور سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک کے بہاو کو یقینی بنانے کے لئے موثر انتظام کیا جانا چاہئے اور نکاسی آب کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔


#Usman Buzdar #leader news #leader tv hd #WASA #alert due to rains