اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ہیکرز کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی فون کو ہیکنگ سافٹ ویئر سے ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پرانے نمبر کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق نمبرجس وقت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی اس وقت عمران خان وزیراعظم نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق چینی صحافیوں اورسکھ علیحدگی پسند رہنماں کے بھارتی ایجنسیوں نےٹیلی فون بھی ہیک کیے۔اس کے علاوہ ہیکرز کی جانب سے کشمیری حریت رہنماوں، پاکستانی سفارتکاروں کے نمبروں کو بھی ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
#hackers #Imran Khan with hacking software #leader news #leader tv hd #Chinese journalists


















