میرپور:(لیڈر نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ 2018 ہے نہ پہلے والی ن لیگ ، اب اگر ووٹ چوری ہوجاتا ہے تو کشمیری آپ کو نہیں چھوڑیں گے ، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوادیں۔اسلام گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کشمیر نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ کشمیر نے اپنا فیصلہ نواز شریف کے حق میں سنایا ہے۔ اگر آپ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کشمیری نہیں چھوڑیں گے ، یہ 2018 ہے ناپہلے والی مسلم لیگ (ن) ، اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے ، یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے مشینیں بند کیں الیکشن میں چوری کیاگیا۔مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) نے بھی دھند میں چوری شدہ الیکشن جیت لیا۔ عمران خان اپنی انتخابی مہم کا آغاز اے ٹی ایم کے علاقے سے ، باغ سے شروع کر رہے ہیں کیونکہ انہیں وہاں ایک اے ٹی ایم ملا تھا۔ مسئلہ کشمیر ہارنے کے بعد ، وہ کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں۔ نواز شریف آزادکشمیر میں بھی موٹر ویز بنانا چاہتے تھے۔ نواز شریف دور میں چین پیسہ لا کر منصوبے لگاناچاہتاتھا ۔ سی پاک ، نواز شریف کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔
#Maryam Nawaz #Noon League #leader news #leader tv hd #PML-N Vice President #Azad Kashmir


















