افغان فورسز‘طالبان میں جھڑپیں، کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

کابل:(لیڈرنیوز)افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گذشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔


#Afghan forces clash with Taliban #leader news #leader tv hd #Afghan Air Force pilot