کورونا‘2783نئے کیسز رپورٹ‘مزید39افرادچل بسے

اسلام آباد:پاکستان میںکوروناکے باعث مزید 39 افرادموت کی وادی میں چلے گئے۔جبکہ 2783 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 2783 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 39 افراد چل بسے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5.65 فیصدرہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22759 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 986668 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 1000 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والی کی کل تعداد 918329 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 45579 ہے۔


#Corona #Pakistan #leader tv hd #virus