اسلام آباد:(لیڈرنیوز) داسو بس حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی چینی تحقیقاتی ٹیم اسلام آبادپہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم داسو بس حادثے کے حقائق جاننے کے لئے کل حادثے کی جگہ کا دورہ کرے گی۔ چینی ٹیم کو پاکستانی سکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ چینی ٹیم نے آج پاکستانی سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز بالائی کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے سے تعلق رکھنے والی ایک بس کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، جس میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل تھے۔
#Chinese investigation team #Dasu bus accident #leader tv hd #Pakistani security officials

















