بھمبر: (لیڈرنیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایک سازش کے تحت اقتدار سے ہٹا یا گیا۔ اس مقصد کے لئے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔آزادکشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہیں لیکن انہیں شکست دینے کے لئے انہیں الیکشن چوری کرنا پڑے گا۔ یہ لوگ ایک پیج پررہ کر بھی ہار گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اس دھرتی کی بیٹی ہوں جو افواج پاکستان سے محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کا اندھیرہ دور کردیا تھا لیکن آج بجلی نہیں آتی بلکہ بڑے بل آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی ، بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی ، گھی اور آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
#Mian Nawaz Sharif #leader tv hd #Maryam Nawaz #forces of Pakistan


















