ٹیکساس:ایک مسلح شخص نے مغربی ٹیکساس کے چھوٹے قصبے میں فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک جبکہ تین کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فائرنگ کا یہ واقعہ لویبک شہر سے 30میل دوری پر واقع لیوبلینڈ قصبے میںرونما ہوا جب ایک مسلح شخص نے رکاوٹیں کھڑی کر کے خود کو ایک گھر کے اندر محصور کر لیااور جب پولیس والوں نے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اس مسلح شخص نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس والا موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا۔
#Texas shooting #A gunman shot dead a police officer #leader tv hd #gunman


















