کورونا‘مزید47اموات‘مثبت کیسز کی شرح5فیصد سے تجاوز

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آج بھی عالمی وبا کی وجہ سے47 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 2545 نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48910 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 2545 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 47 افرادچل بسے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5.2فیصد تھی۔یاد رہے کہ آخری بار 23 مئی 2021 کو ملک میں 5فیصدسے زیادہ کیس درج ہوئے تھے۔ اس دن ملک میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 5.22 فیصد تھی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 689 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 981 392 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1030 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 916 373 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 42 330 ہے۔


#corona #Pakistan #leader news #official portal #Corona