افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلاءسنگین غلطی ہے‘ جارج بش

برلن:سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے بدھ کے روز افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے عام افغانی شہریوں کو طالبان کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے فوجی انخلاءسے سب سے زیادہ ناقابل بیان نقصان افغان خواتین اور لڑکیوں کو پہنچا ہے۔ ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ہماری غلطی ہے۔طالبان لوگوں کو بے رحمانہ طریقہ سے ذبح کریں گے اور یہ سوچ کر ہی ان کا دل بے چین ہو گیا ہے۔ سابق ریپبلکن صدر جنہوں نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد موسم خزاں 2001 میں امریکی افواج کو افغانستان بھیجاتھا انہوںنے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی اسی طرح محسوس کرتی ہو گی جیسا وہ محسوس کر رہے ہیں۔بش نے کہا کہ میرکل ، جو 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد رواں سال کے آخر میں سیاست سے سبکدوش ہونے والی ہیں ، انہوں نے ہر اہم معاملات میں سخت فیصلے کر کے اپنے ملک کو اعلیٰ وقار سے نوازا ہے۔


#NATO #George W. Bush #Afghanistan #leader news #Taliban