اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو کے معاملے پر آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سہلریہ کے ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا کو انتخابی ضابطہ اخلاق 2021 کی خلاف ورزی کرنے سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنائے ، ریاستی وسائل کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے یا اس کے خلاف استعمال نہ ہوں جبکہ وفاقی ، آزادکشمیر اور صوبائی حکومتیں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جس امیدوار کے حلقہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔
#Chief Election Commissioner #Azad Kashmir #Ali Amin Gandapur #violating the Election Code of Conduct


















