اسلام آباد:اٹارنی جنرل خالدجاویدکی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات،انتخابی اصلاحات سے متعلق بات چیت کی گئی،اٹارنی جنرل نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرالیکشن کمیشن کوحکومتی مو¿قف سے آگاہ کیا،حکومت نے انتخابی اصلاحات پرجائزتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی۔اٹارنی جنرل نے تجویزدی کہ ووٹنگ مشین کاضمنی الیکشن میں آزمائشی استعمال ہوسکتاہے،انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں،ووٹرلسٹوں کے حوالے سے ترامیم واپس لی جائیں گی،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کی تجاویزبلڈوزنہیں کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹنگ کے طریقہ کارپرکام کرنےکی ضرورت ہے،سمندرپارپاکستانیوں کی ووٹنگ پراعتراض نہیں۔
#Electoral reform #leader.com.pk #Attorney General Khalid Javed #Chief Election Commissioner #electronic voting machine #Overseas Pakistanis



















