بمبئی:بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا کہ کوروناوائرس کی دوسری لہر نے نظام درہم برہم کردیا اورعالمی وبا سے اس دوران سیٹ پر کوئی زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ دہاڑی دار طبقہ ہے۔سنی لیون نے وبا سے متاثر مزدوروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مزدور بغیر آمدنی چل نہیں سکتے،کام نہ ہونے پر اداکار تو کچھ عرصہ گزارا کرسکتے ہیں۔بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ نے کہا کہ تمام اسپاٹ و لائٹ بوائز، ٹیکنیشن، ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ اسی کیٹگری میں آتے ہیں تنخواہجنہیں وقت پرفراہم کرنی چاہیے کیونکہ ان لوگوں کا دارومدار کام کرنے والے اداکاروں پر ہوتا ہے۔سنی لیون کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی بدولت یہ انڈسٹری یہاں تک پہنچی ہے اس کے باوجود بھی تنخواہ والے دن یکمشت رقم انہیں نہیں دی جاتی۔اداکارہ نے کہا کہ اداکار کچھ عرصے کے لیے گھر بیٹھنا برداشت کرسکتے ہیں لیکن محنت کشوں کے لیے یہ قابل عمل نہیں۔بالی وڈ اداکارہ سنی لیون ایک مقامی ادارے کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی ہیں جو دہلی میں10ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا فراہم کرتا ہے۔
#Sunny Leone #Indian actress #Bombay #Corona #Bollywood #Sunny Leone spoke in favor of laborers



















