لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منفی الزامات لگانا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے۔ ہم صرف عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ پاکستانی عوام نے سیاستدانوں کو الزامات کے ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا۔ ان عناصر نے اپنے وقت میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اُڑائیں ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ آج ایک بار پھر انتشار پھیلاتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ میرا واضح پیغام یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔ شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
#Chief Minister Usman Buzdar #Lahore #Pakistan #eadership of Prime Minister Imran Khan


















