ویڈیو چیئرمین نیب کو کہیں کانہیں چھوڑیگی‘سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے قومی احتساب بیورو کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویڈیو نیب کے چیئرمین کو کہیں کانہیں چھوڑے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حکومت کے پاس چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو ہے جس پر انھیں چلایا جارہا ہے۔ ویڈیو کی آڑ میں حکومت ان سے کیا کیا کروا رہی ہے،چیئرمین نیب سلیکٹرحکومت سے سرسے پاﺅں تک بلیک میل ہور ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سب سے زیادہ قانون کی زیادتی کررہے ہیں ، نیب چیئرمین کے اقدامات کی وجہ سے لوگوں نے خودکشی کی ، چیئرمین نیب کو ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کیا جارہا ہے ، لہذا وہ مستعفی ہوجائیں۔


#Saeed Ghani #Sindh Education Minister #NAB chairman #video scandal #Karachi #Haleem Adil Sheikh #ECL #National Accountability Bureau